مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت ابوہریرہ ؓ کو یہ حدیث یاد نہ رہی تھی۔ جب حضرت ابوسعید خدری ؓ نے یاد...
حدیث حاشیہ:
حضرت ابوہریرہ ؓ کو یہ حدیث یاد نہ رہی تھی۔
جب حضرت ابوسعید خدری ؓ نے یاد دلائی تو آپ کو یاد آئی اور آپ نے اس کی تصدیق کی۔
اکثر صحابہ اور تابعین اس کو مستحب جانتے ہیں اور شعبی اور نخعی نے کہا کہ جنازہ زمین پر رکھے جانے سے پہلے بیٹھ جانا مکروہ ہے اور بعضوں نے کھڑے رہنے کو فرض کہا ہے۔
نسائی نے ابوہریرہ اور ابوسعید ؓ سے نکالا کہ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی جنازے میں بیٹھتے ہوئے نہیں دیکھا جب تک جنازہ زمین پر نہ رکھا جاتا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1309