مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے یہ نکلا کہ ہر شخص کے لیے دو دو ٹھکانے بنے ہیں‘ ایک جنت...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے یہ نکلا کہ ہر شخص کے لیے دو دو ٹھکانے بنے ہیں‘ ایک جنت میں اور ایک دوزخ میں اور یہ قرآن شریف سے بھی ثابت ہے کہ کافروں کے ٹھکانے جو جنت میں ہیں ان کے دوزخ میں جانے کی وجہ سے ان ٹھکانوں کو ایماندار لے لیں گے۔
قبر میں تین باتوں کا سوال ہوتا ہے من ربك۔
تیرا رب کون ہے؟ مومن جواب دیتاہے ربي اللہ۔
میرا رب اللہ ہے۔
پھر سوال ہوتا ہے ومادینك۔
تیرا دین کیا تھا‘ مومن کہتا ہے دیني الإسلام۔
میرا دین اسلام تھا۔
پھر پوچھا جاتا ہے کہ تیرا نبی کون ہے؟ وہ بولتا ہے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ہیں۔
ان جوابات پر اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور کافر اور منافق ہر سوال کے جواب میں یہی کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں جانتا۔
جیسا لوگ کہتے رہتے تھے میں بھی کہہ دیا کرتا تھا۔
میرا کوئی دین مذہب نہ تھا۔
اس پر اس کے لیے دوزخ کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔
لم لادریت ولم لا تلیت۔
کے ذیل مولانا وحیدالزماں مرحوم فرماتے ہیں۔
یعنی نہ مجتہد ہوا نہ مقلد، اگر کوئی اعتراض کرے کہ مقلد تو ہوا، کیونکہ اس نے پہلے کہا کہ لوگ جیسا کہتے تھے میں نے بھی ایسا ہی کیا۔
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تقلید کچھ کام کی نہیں کہ سنے سنائے پر ہر شخص عمل کرنے لگا۔
بلکہ تقلید کے لیے بھی غور لازم ہے کہ جس شخص کے ہم مقلد بنتے ہیں آیا وہ لائق اور فاضل اور سمجھ دار تھا یا نہیں اور دین کا علم اس کو تھا یا نہیں۔
سب باتیں بخوبی تحقیق کرنی ضروری ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1338