مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شہید فی سبیل اللہ جو میدان جنگ میں مارا جائے اس پر نماز جنازہ پڑھنے نہ پڑھنے...
حدیث حاشیہ:
شہید فی سبیل اللہ جو میدان جنگ میں مارا جائے اس پر نماز جنازہ پڑھنے نہ پڑھنے کے بارے میں اختلاف ہے۔
اسی باب کے ذیل میں ہر دو احادیث میں یہ اختلاف موجود ہے۔
ان میں تطبیق یہ ہے کہ دوسری حدیث جس میں شہدائے احد پر نماز کا ذکر ہے اس سے مراد صرف دعا اور استغفار ہے۔
امام شافعی ؒ کہتے ہیں:
کأنه صلی اللہ علیه وسلم دعا لهم واستغفرلهم حین قرب أجله بعد ثمان سنین کالمودع للأحیاء والأموات۔
(تحفة الأحوذي)
یعنی اس حدیث میں جو ذکر ہے یہ معرکہ احد کے آٹھ سال بعد کا ہے۔
یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آخری وقت میں شہدائے احد سے بھی رخصت ہونے کے لیے وہاں گئے اور ان کے لیے دعائے مغفرت فرمائی۔
طویل بحث کے بعد المحدث الکبیر مولانا عبدالرحمن مبارک پوری مرحوم فرماتے ہیں۔
قلت الظاهر عندي أن الصلوٰة علی الشهید لیست بواجبة فیجوز أن یصلی علیها ویجوز ترکها واللہ أعلم۔
یعنی میرے نزدیک شہید پر نماز جنازہ پڑھنا اور نہ پڑھنا ہر دو امور جائز ہیں۔
واللہ اعلم۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1344