🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: پس آپ نے اذخرنامی گھاس اکھاڑنے کی اجازت دے دی۔ تشریح : اس حدیث سے جہاں قبر...
حدیث حاشیہ:
پس آپ نے اذخرنامی گھاس اکھاڑنے کی اجازت دے دی۔
تشریح:
اس حدیث سے جہاں قبر میں اذخر یا کسی سوکھی گھاس کا ڈالنا ثابت ہوا۔
وہاں حرم مکۃ المکرمہ کا بھی اثبات ہوا۔
اللہ نے شہر مکہ کو امن والا شہر فرمایا ہے۔
قرآن مجید میں اسے بلد امین کہا گیا ہے۔
یعنی وہ شہر جہاں امن ہی امن ہے‘ وہاں نہ کسی کا قتل جائز ہے نہ کسی جانور کا مارنا جائز حتیٰ کہ وہاں کی گھاس تک بھی اکھاڑنے کی اجازت نہیں۔
یہ وہ امن والا شہر ہے جسے خدا نے روز ازل ہی سے بلد الامین قرار دیا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1349