مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جابر ؓ کے والد عبداللہ ؓ آنحضرت ﷺ کے سچے جاں نثار تھے اور ان کے دل...
حدیث حاشیہ:
جابر ؓ کے والد عبداللہ ؓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے جاں نثار تھے اور ان کے دل میں جنگ کا جوش بھرا ہوا تھا۔
انہوں نے یہ ٹھان لی کہ میں کافروں کو ماروں گا اور مروں گا۔
کہتے ہیں کہ انہوں نے ایک خواب بھی دیکھا تھا کہ مبشربن عبداللہ جو جنگ بدر میں شہید ہوئے تھے وہ ان کو کہہ رہے تھے کہ تم ہمارے پاس ان ہی دنوں میں آنا چاہتے ہو۔
انہوں نے یہ خواب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری قسمت میں شہادت لکھی ہوئی ہے۔
چنانچہ یہ خواب سچا ثابت ہوا۔
اس حدیث سے ایک مومن کی شان بھی معلوم ہوئی کہ اس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ عزیز ہوں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1351