الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
676۔ اردو حاشیہ : مسلمان کو فضیلت والے مقام کی طرف سبقت کرنا اور اس کا حریص ہونا چاہیے...
676۔ اردو حاشیہ:
مسلمان کو فضیلت والے مقام کی طرف سبقت کرنا اور اس کا حریص ہونا چاہیے تاکہ خصوصی رحمتوں اور فرشتوں کی دعاؤں کا مستحق بن سکے۔ خیال رہے کہ امام کی بائیں جانب کو بھی نہیں بھول جانا چاہیے تاکہ ”صفوں کی برابری“ قائم رہے۔ اجر و فضیلت کا تعلق نیت سے بھی ہوتا ہے۔ ایک آدمی جسے امام کی دائیں جانب کھڑا ہونا ممکن ہے مگر جب دیکھتا ہے کہ اس کی بائیں جانب خالی ہے تو اس طرف کھڑا ہو جائے، تو ان شاء اللہ مذکورہ اجر و فضیلت سے محروم نہیں رہے گا۔ «والله ذو فضل عظيم . والله اعلم»
علاوہ ازیں یہ روایت صحیح ابن خزیمہ اور مسند احمد [الفتح الرباني: 5؍ 316] ، والموسوعۃ الحدیثیۃ [مسند احمد، حديث: 24381] میں بایں الفاظ ہے۔ «ان الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف» ”اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر رحمت نازل فرماتا اور فرشتے ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں جو صفوں کو ملاتے ہیں۔“ اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو انہی الفاظ کے ساتھ ”حسن“ قرار دیا ہے۔ گویا ان کے نزدیک اس حدیث میں «ميامن الصفوف» کی بجائے «يصلون الصفوف» ہی کے الفاظ ہیں، جن سے صفوں کے ملانے کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے، نہ کہ امام کے دائیں جانب کھڑے ہونے کی فضیلت کا اثبات، جس کا مطلب یہ ہے کہ امام کے دائیں یا بائیں جانب کھڑا ہونا یکساں ہے، افضل فضیلت، صف بندی کا صحیح طریقے سے اہتمام کرنے میں ہے۔ تاہم ہر معاملے میں داہنے پن کی جو عمومی فضیلت ہے، اس کے تحت امام کی داہنی جانب باعث فضیلت ہو سکتی ہے۔ «والله اعلم»

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 676