🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ
تفقہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «من صلى صلاة، لم يقرا فيها بام القرآن، فهي...
تفقہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«من صلى صلاة، لم يقرا فيها بام القرآن، فهي خداج، ثلاثا غير تمام، فقيل لابي هريرة: إنا نكون وراء الإمام، فقال: اقرا بها فى نفسك»
”جو کوئی ایسی نماز پڑھے کہ اس میں سورۃ الحمد نہ پڑھے تو وہ ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، پوری نہیں ہے! پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ وہ امام کے پیچھے ہوتے ہیں؟ تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ آہستہ پڑھ لے۔“
↰ اس حدیث سے بھی بخوبی ثابت ہو گیا کہ سورۃ الحمد کے بغیر نماز «خداج» ہے اور پوری نہیں ہے اور «خداج» نقصان ذاتی کو کہتے ہیں نہ کہ وصفی کو۔ چنانچہ:
◈ علامہ جار اللہ الزمخشری ”اساس البلاغۃ“ میں لکھتے ہیں کہ:
«ناقة خادج الوقت ولذها قبل الوقت» [اساس البلاعة]
اور اقرب الموارد میں ہے کہ:
«خدج صلواته نقض بعض اركانها» [اقرب الموارد]
اور یہ حدیث شریف بھی ہر مصلی کو عام ہے، کیونکہ اس میں بھی لفظ «من» واقع ہے جو کہ الفاظ عموم میں سے ہے۔
اہلحدیث کے امتیازی مسائل 22