الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
677۔ اردو حاشیہ : حق یہ ہے کہ جماعت میں امام کے قریب اور پہلی صف میں صاحب علم...
677۔ اردو حاشیہ:
حق یہ ہے کہ جماعت میں امام کے قریب اور پہلی صف میں صاحب علم اور بالغ افراد کھڑے ہوں، بعد ازاں بچوں کا مقام ہے، مگر ان کی صف علیحدہ ہو، اس کے لیے کوئی قوی دلیل نہیں ہے۔ نمازی کم ہوں تو بچے بھی پہلی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں جیسے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ثابت ہے، بیان کرتے ہیں: ”میں صف میں داخل ہو گیا اور کسی نے مجھ پر انکار نہیں کیا۔“ [صحيح بخاري، حديث: 493 وصحيح مسلم، حديث: 504]
اور یہ اس وقت قریب البلوغ تھے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 677