مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کافر مسلمان ہوجائے تو...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر کافر مسلمان ہوجائے تو کفر کے زمانہ کی نیکیوں کا بھی ثواب ملے گا۔
یہ اللہ پاک کی عنایت ہے۔
اس میں کسی کا کیا اجارہ ہے۔
بادشاہ حقیقی کے پیغمبر نے جو کچھ فرمادیا وہی قانون ہے۔
اس سے زیادہ صراحت دار قطنی کی روایت میں ہے کہ جب کافر اسلام لاتا ہے اور اچھی طرح مسلمان ہوجاتا ہے تو اس کی ہر نیکی جو اس نے اسلام سے پہلے کی تھی‘ لکھ لی جاتی ہے اور ہر برائی جو اسلام سے پہلے کی تھی مٹادی جاتی ہے۔
اس کے بعد ہر نیکی کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک ملتا رہتا ہے اور ہر برائی کے بدلے ایک برائی لکھی جاتی ہے۔
بلکہ ممکن ہے اللہ پاک اسے بھی معاف کردے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1436