🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: باب کا مطلب یوں ثابت ہوا کہ پوری بکری بطور صدقہ نسیبہ کو بھیجی گئی۔ اب ام...
حدیث حاشیہ:
باب کا مطلب یوں ثابت ہوا کہ پوری بکری بطور صدقہ نسیبہ کو بھیجی گئی۔
اب ام عطیہ نے جو تھوڑا گوشت اس بکری میں سے حضرت عائشہ ؓ کو تحفہ کے طورپر بھیجا۔
اس سے یہ نکلا کہ تھوڑا گوشت بھی صدقہ دے سکتے ہیں کیونکہ ام عطیہ کا حضرت عائشہ ؓ کو بھیجنا گو صدقہ نہ تھا مگر ہدیہ تھا۔
پس صدقہ کو اس پر قیاس کیا۔
ابن منیر نے کہا کہ امام بخاری نے یہ باب لاکر ان لوگوں کا ردک کیا جو زکوٰۃ میں ایک فقیر کو اتنادے دینا مکروہ سمجھتے ہیں کہ وہ صاحب نصاب ہوجائے۔
امام ابو حنیفہ سے ایسا ہی منقول ہے، لیکن امام محمد نے کہا اس میں کوئی قباحت نہیں۔
(وحیدی)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کے گوشت کو اس لیے کھانا حلال قرار دیا کہ جب فقیر ایسے مال سے تحفہ کے طورپر کچھ بھیج دے تو وہ درست ہے۔
کیونکہ ملک کے بدل جانے سے حکم بھی بدل جاتا ہے۔
یہی مضمون بریرہ کی حدیث میں بھی وارد ہے۔
جب بریرہ ؓ نے صدقہ کا گوشت عائشہ ؓ کو تحفہ بھیجا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:
هُوَلها صَدَقة وَلَنَا هَدیة۔
(وحیدي)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1446