مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بکری کا بچہ اس وقت زکوٰۃ میں لیا جائے گا کہ تحصیلدار مناسب سمجھے یا کسی شخص...
حدیث حاشیہ:
بکری کا بچہ اس وقت زکوٰۃ میں لیا جائے گا کہ تحصیلدار مناسب سمجھے یا کسی شخص کے پاس نرے بچے ہی بچے رہ جائیں۔
حضرت امام بخاری نے حدیث عنوان میں یہ اشارہ حضرت صدیق اکبر ؓ کے ان لفظوں سے نکالا کہ اگر یہ لوگ بکری کا ایک بچہ جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دیا کرتے تھے اس سے بھی انکار کریں گے تو میں ان پر جہاد کروں گا۔
پہلے پہل حضرت عمر ؓ کو ان لوگوں سے جو زکوٰۃ نہ دیتے تھے لڑنے میں تامل ہوا کیونکہ وہ کلمہ گو تھے۔
لیکن حضرت ابوبکر ؓ کو ان سے زیادہ علم تھا۔
آخر میں حضرت عمر ؓ بھی ان سے متفق ہوگئے۔
اس حدیث سے یہ صاف نکلتا ہے کہ صرف کلمہ پڑھ لینے سے آدمی کا اسلام پورا نہیں ہوتا۔
جب تک اسلام کے تمام اصول اور قطعی فرائض کو نہ مانے۔
اگر اسلام کے ایک قطعی فرض کا کوئی انکار کرے‘ جیسے نماز یا روزہ یا زکوٰۃ یا جہاد یا حج تو وہ کافر ہوجاتا ہے اور اس پر جہاد کرنا درست ہے۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1457