🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان کے فقیروں میں تقسیم کا مطلب یہ کہ ان ہی کے ملک کے فقیروں کو۔ اس...
حدیث حاشیہ:
ان کے فقیروں میں تقسیم کا مطلب یہ کہ ان ہی کے ملک کے فقیروں کو۔
اس معنی کے تحت ایک ملک کی زکوٰۃ دوسرے ملک کے فقیروں کو بھیجنا نا جائز قرار دیا گیا ہے۔
مگر جمہورعلماءکہتے ہیں کہ مراد مسلمان فقراءہیں خواہ وہ کہیں ہوں اور کسی ملک کے ہوں۔
اس معنی کے تحت زکوٰۃ کا دوسرے ملک میں بھیجنا درست رکھا گیا ہے۔
حدیث اور باب کی مطابقت ظاہر ہے۔
حضرت مولانا عبیداللہ صاحب مدظلہ فرماتے ہیں۔
وقال شیخنا في شرح الترمذي والظاهر عندي عدم النقل إلا إذا فقد المستحقون لها أوتکون في النقل مصلحة أنفع وأهم عن عدمه واللہ تعالیٰ أعلم۔
(مرعاة)
یعنی ہمارے شیخ مولانا عبدالرحمن شرح ترمذی میں فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک ظاہر یہی ہے کہ صرف اسی صورت میں وہاں سے زکوٰۃ دوسری جگہ دی جائے جب وہاں مستحق لوگ نہ ہوں یا وہاں سے نقل کرنے میں کوئی مصلحت ہو یا بہت ہی اہم ہو اور زیادہ سے زیادہ نفع بخش ہو کہ وہ نہ بھیجنے کی صورت میں حاصل نہ ہو۔
ایسی حالت میں دوسری جگہ میں زکوٰۃ نقل کی جاسکتی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1458