مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شریعت اسلامیہ کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک یہ خوبی بھی کس قدر اہم ہے کہ...
حدیث حاشیہ:
شریعت اسلامیہ کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک یہ خوبی بھی کس قدر اہم ہے کہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے‘سوال کرنے سے مختلف طریقوں کے ساتھ ممانعت کی ہے اور ساتھ ہی اپنے زور بازو سے کمانے اور رزق حاصل کرنے کی ترغیبات دلائی ہیں۔
مگر پھر بھی کتنے ہی ایسے معذورین مرد عورت ہوتے ہیں جن کو بغیر سوال کئے چارہ نہیں۔
ان کے لیے فرمایا:
﴿وَاَمَّا السَّائِلَ فَلاَ تَنهَر﴾ یعنی سوال کرنے والوں کو نہ ڈانٹو۔
بلکہ نرمی سے ان کو جواب دے دو۔
حدیث ہذا کے راوی حضرت ابوسعید خدری ؓ ہیں۔
جن کا نام سعد بن مالک ہے۔
اور یہ انصاری ہیں۔
جو کنیت ہی سے زیادہ مشہور ہیں۔
حافظ حدیث اور صاحب فضل و عقل علمائے کبار صحابہ میں ان کا شمار ہے۔
84 سال کی عمر پائی اور 74 ھ میں انتقال کیا اور جنت البقیع میں سپرد خاک کئے گئے۔
رضي اللہ عنه وأرضاہ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1469