مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث کے راوی حضرت زبیر بن عوام ؓ ہیں جن کی کنیت ابوعبداللہ قریشی ہے۔ ان...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کے راوی حضرت زبیر بن عوام ؓ ہیں جن کی کنیت ابوعبداللہ قریشی ہے۔
ان کی والدہ حضرت صفیہ عبدالمطلب کی بیٹی اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں۔
یہ اور ان کی والدہ شروع میں ہی اسلام لے آئے تھے جب کہ ان کی عمر سولہ سال کی تھی۔
اس پر ان کے چچا نے دھویں سے ان کا دم گھوٹ کر تکلیف پہنچائی تاکہ یہ اسلام چھوڑ دیں مگر انہوں نے اسلام کو نہ چھوڑا۔
یہ تمام غزوات میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے اور یہ وہ ہیں جنہوں نے سب سے اول تلوار اللہ کے راستے میں سونتی۔
اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ احد میں ڈٹے رہے۔
اور عشرہ مبشرہ میں ان کا بھی شمار ہے۔
چونسٹھ سال کی عمر میں بصرہ میں شہید کردئیے گئے۔
یہ حادثہ 36 ھ میں پیش آیا۔
اول وادی سباع میں دفن ہوئے۔
پھر بصرہ میں منتقل کردئیے گئے۔
رضي اللہ عنه وأرضاہ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1471