مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حکیم بن حزام ؓ کی کنیت ابوخالد قریشی اسدی ہے۔ یہ حضرت ام المؤمنین خدیجۃ الکبریٰ ؓ...
حدیث حاشیہ:
حکیم بن حزام ؓ کی کنیت ابوخالد قریشی اسدی ہے۔
یہ حضرت ام المؤمنین خدیجۃ الکبریٰ ؓ کے بھتیجے ہیں۔
واقعہ فیل سے تیرہ سال پہلے کعبہ میں پیدا ہوئے۔
یہ قریش کے معزز ترین لوگوں میں سے ہیں۔
جاہلیت اور اسلام ہر دو زمانوں میں بڑی عزت ومنزلت کے مالک رہے۔
فتح مکہ کے دن اسلام لائے۔
64ھ میں اپنے مکان کے اندر مدینہ میں وفات پائی۔
ان کی عمر ایک سوبیس سال کی ہوئی۔
ساٹھ سال عہد جاہلیت میں گزارے اور ساٹھ سال زمانہ اسلام میں زندگی پائی۔
بڑے زیرک اور فاضل متقی صحابہ میں سے تھے زمانہ جاہلیت میں سوغلاموں کو آزاد کیا۔
اور سو اونٹ سواری کے لیے بخشے۔
وفات نبوی کے بعد یہ مدت تک زندہ رہے یہاں تک کہ معاویہ ؓ کے عہد میں بھی دس سال کی زندگی پائی۔
مگر کبھی ایک پیسہ بھی انہوں نے کسی سے نہیں لیا۔
جو بہت بڑے درجے کی بات ہے۔
اس حدیث میں حکیم انسانیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قانع اور حریص کی مثال بیان فرمائی کہ جو بھی کوئی دنیاوی دولت کے سلسلہ میں قناعت سے کام لے گا اور حرص اور لالچ کی بیماری سے بچے گا اس کے لیے برکتوں کے دروازے کھلیں گے اور تھوڑا مال بھی اسکے لیے کافی ہوسکے گا۔
اس کی زندگی بڑے ہی اطمینان اور سکون کی زندگی ہوگی۔
اور جو شخص حرص کی بیماری اور لالچ کے بخار میں مبتلا ہوگا اس کا پیٹ بھر ہی نہیں سکتا خواہ اس کو ساری دنیا کی دولت حاصل ہوجائے وہ پھر بھی اسی چکر میں رہے گا کہ کسی نہ کسی طرح سے اور زیادہ مال حاصل کیا جائے۔
ایسے طماع لوگ نہ اللہ کے نام پر خرچ کرنا جانتے ہیں نہ مخلوق کو فائدہ پہنچانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
نہ کشادگی کے ساتھ اپنے اور اپنے اہل وعیال ہی پر خرچ کرتے ہیں۔
اگر سرمایہ داروں کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو ایک بہت ہی بھیانک تصویر نظرآتی ہے۔
فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ہی حقائق کو اس حدیث مقدس میں بیان فرمایا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1472