🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اہلحدیث کا مذہب یہ ہے کہ گیہوں اور جو اورجواراور کھجور اور انگور میں جب ان کی...
حدیث حاشیہ:
اہلحدیث کا مذہب یہ ہے کہ گیہوں اور جو اورجواراور کھجور اور انگور میں جب ان کی مقدار پانچ وسق یا زیادہ ہوتو زکوٰۃ واجب ہے۔
اور ان کے سوا دوسری چیزوں میں جیسے اور ترکاریاں اور میوے وغیرہ میں مطلقاً زکوٰۃ نہیں خواہ وہ کتنے ہی ہوں۔
قسطلانی نے کہا میووں میں سے صرف کھجور اور انگور میں اور اناجوں میں سے ہر ایک اناج میں جو ذخیرہ رکھے جاتے ہیں جیسے گیہوں‘ جو‘جوار‘ مسور‘ باجرہ‘ چنا‘ لوبیا وغیرہ ان سب میں زکوٰۃ ہے۔
اور حنفیہ کے نزدیک پانچ وسق کی قید بھی نہیں ہے، قلیل ہو یا کثیر سب میں زکوٰۃ واجب ہے۔
اور امام بخاری ؒ نے یہ حدیث لاکر ان کا رد کیا۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1484