مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: غلام اور لونڈی پر صدقہ فطر فرض ہونے سے یہ مراد ہے کہ ان کا مالک ان...
حدیث حاشیہ:
غلام اور لونڈی پر صدقہ فطر فرض ہونے سے یہ مراد ہے کہ ان کا مالک ان کی طرف سے صدقہ دے۔
بعضوں نے کہا کہ یہ صدقہ پہلے غلام لونڈی پر فرض ہوتا ہے پھر مالک ان کی طرف سے اپنے اوپر اٹھالیتا ہے۔
(وحیدی)
صدقہ فطرکی فرضیت یہاں تک ہے کہ یہ اس پر بھی فرض ہے جس کے پاس ایک روز کی خوراک سے زائد غلہ یا کھانے کی چیز موجود ہے۔
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«صَاعٌ مِنْ بُرٍّ، أَوْ قَمْحٍ عَلَى كُلِّ اثْنَيْنِ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ، ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى، أَمَّا غَنِيُّكُمْ فَيُزَكِّيهِ اللَّهُ، وَأَمَّا فَقِيرُكُمْ، فَيَرُدُّ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَى» (أبوداود)
یعنی ایک صاع گیہوں چھوٹے بڑے دونوں آدمیوں آزاد غلام مرد عورت کی طرف سے نکالا جائے اس صدقہ کی وجہ سے اللہ پاک مالدار کو گناہوں سے پاک کردے گا (اس کا روزہ پاک ہوجائے گا)
اور غریب کو اس سے بھی زیادہ دے گا جتنا کہ اس نے دیا ہے۔
صاع سے مراد صاع حجازی ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مدینہ منورہ میں مروج تھا‘ نہ صاع عراقی مراد ہے۔
صاع حجازی کا وزن اسی تولے کے سیر کے حساب سے پونے تین سیر کے قریب ہوتا ہے، حضرت مولانا عبیداللہ صاحب شیخ الحدیث ؒ فرماتے ہیں:
وهو خمسة أرطال وثلث رطل بالبغدادي، ويقال له:
الصاع الحجازي؛ لأنه كان مستعملا في بلاد الحجاز، وهو الصاع الذي كان مستعملاً في زمن النبي - صلى الله عليه وسلم -، وبه كانوا يخرجون صدقة الفطر. وزكاة المعشرات وغيرهما من الحقوق الواجبة المقدرة في عهد النبي - صلى الله عليه وسلم -، وبه قال مالك والشافعي وأحمد وأبويوسف وعلماء الحجاز. وقال أبوحنيفة ومحمد. بالصاع العراقي، وهو ثمانية أرطال بالرطل المذكور. وإنما قيل له العراقي، لأنه كان مستعملاً في بلاد العراق، وهو الذي يقال له الصاع الحجاجي؛ لأنه أبرزة الحجاج الوالي، وكان أبويوسف يقول كقول أبي حنيفة ثم رجع إلى قول الجمهور، لما تناظر مع مالك بالمدينة فأراه الصيعان التي توراثها أهل المدينة عن إسلافهم من زمن النبي - صلى الله عليه وسلم۔
(مرعاۃ ج 3 ص 93)
صاع کا وزن 5 رطل اور ثلث رطل بغدادی ہے، اسی کو صاع حجازی کہا جاتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حجاز میں مروج تھا۔
اور عہد رسالت میں صدقہ فطر اور عشر کا غلہ اور دیگر حقوق واجبہ بصورت اجناس اسی صاع سے وزن کرکے ادا کئے جاتے تھے۔
امام مالک ؒ اور امام شافعی ؒ اور امام احمد ؒ اور امام ابویوسف ؒ اور علماء حجاز کا یہی قول ہے۔
اور امام ابوحنیفہ ؒ اور امام محمد ؒ صاع عراقی مراد لیتے ہیں۔
جو بلاد عراق میں مروج تھا۔
جسے صاع حجاجی بھی کہا جاتا ہے۔
اس کا وزن آٹھ رطل مذکور کے برابر ہوتا ہے امام ابویوسف ؒ بھی اپنے استاد گرامی امام ابوحنیفہ ؒ ہی کے قول پر فتویٰ دیتے تھے مگر جب آپ مدینہ تشریف لائے اور اس بارے میں امام المدینہ امام مالک ؒ سے تبادلہ خیال فرمایا تو امام مالک ؒ نے مدینہ کے بہت سے پرانے صاع جمع کرائے۔
جو اہل مدینہ کو زمانہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم سے بطور وراثت ملے تھے اور جن کا عہد نبوی میں رواج تھا، ان کا وزن کیا گیا تو 5 رطل ثلث بغدادی نکلا۔
چنانچہ حضرت امام ابویوسف ؒ نے اس بارے میں قول جمہور کی طرف رجوع فرمالیا۔
صاع حجاجی اس لیے کہا گیا کہ اسے حجاج والی نے جاری کیاتھا۔
حساب بالا کی رو سے صاع حجازی کا وزن 234 تو لہ ہوتا ہے جس کے 6 تولہ کم تین سیر بنتے ہیں جو اسی (80)
تولہ والے سیر کے مطابق ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1504