🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: طعام سے اکثر لوگوں کے نزدیک گیہوں ہی مراد ہے۔ بعضوں نے کہا جو کے سوا دوسرے...
حدیث حاشیہ:
طعام سے اکثر لوگوں کے نزدیک گیہوں ہی مراد ہے۔
بعضوں نے کہا جو کے سوا دوسرے اناج اور اہل حدیث اور شافعیہ اور جمہور علماء کا یہی قول ہے کہ اگر صدقہ فطر میں گیہوں دے تو بھی ایک صاع دینا کافی سمجھا۔
ابن خزیمہ اور حاکم نے ابوسعید ؓ سے نکالا۔
میں تو وہی صدقہ دوں گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دیا کرتا تھا۔
یعنی ایک صاع کھجور یا ایک صاع گیہوں یا ایک صاع پنیر یا ایک صاع جو۔
ایک شخص نے کہا یا دو مد نصف صاع گیہوں‘ انہوں نے کہا نہیں یہ معاویہ ؓ کی ٹھہرائی ہوئی بات ہے۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1506