🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شجرہ ایک درخت تھا ذوالحلیفہ کے قریب۔ آنحضرت ﷺ اسی راستے سے آتے اور جاتے۔ اب وہاں...
حدیث حاشیہ:
شجرہ ایک درخت تھا ذوالحلیفہ کے قریب۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسی راستے سے آتے اور جاتے۔
اب وہاں ایک مسجد بن گئی ہے۔
آج کل اس جگہ کا نام بئرعلی ہے، یہ علی حضرت علی ؓ بن ابی طالب نہیں ہیں بلکہ کوئی اور علی ہیں جن کی طرف یہ جگہ اور یہاں کا کنواں منسوب ہے۔
معرس عربی میں اس مقام کو کہتے ہیں جہاں مسافر رات کو کو اتریں اور وہاں ڈیرہ لگائیں۔
یہ مذکورہ معرس ذوالحلیفہ کی مسجد تلے واقع ہے اور یہاں سے مدینہ بہت ہی قریب ہے۔
اللہ ہر مسلمان کو بار بار ان مقامات مقدسہ کی زیارت نصیب کرے۔
آمین۔
آپ دن کی روشنی میں مدینہ میں داخل ہوا کرتے تھے۔
پس سنت یہی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1533