مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے ان لوگوں نے دلیل لی ہے جو احرام کے وقت خوشبو لگانا جائز نہیں...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے ان لوگوں نے دلیل لی ہے جو احرام کے وقت خوشبو لگانا جائز نہیں سمجھتے۔
کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خوشبوکے اثر کو تین بار دھونے کا حکم فرمایا مالک اور امام محمد کا یہی قول ہے۔
اور جمہور علما کے نزدیک احرام باندھتے وقت خوشبو لگانا درست ہے گو اس کا اثر احرام کے بعد باقی رہے۔
وہ کہتے ہیں کہ یعلیٰ کی حدیث 8ھ کی ہے اور 10 ھ میں یعنی حجتہ الوداع میں حضرت عائشہ ؓ نے احرام باندھتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوشبو لگائی اور یہ آخری فعل پہلے کا ناسخ ہے۔
(وحیدی)
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
وأجاب الجمهور بأن قصة یعلی کانت بالجعرانة کما ثبت في هذا الحدیث وهي في سنة ثمان بلا خلاف وقد ثبت عن عائشة أنها طیبت رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم بیدھا عند إحرامها کما سیأتي في الذي بعدہ وکان ذالك في حجة الوداع سنة عشربلا خلاف وإنما یؤخذ بالآخر فالآخر من الأمر۔
(فتح الباری)
خلاصہ اس عبارت کا وہی ہے جو اوپر مذکور ہوا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1536