مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عثمان ؓ شاید حضرت عمر ؓ کی تقلید سے تمتع کو برا سمجھتے تھے ان کو...
حدیث حاشیہ:
حضرت عثمان ؓ شاید حضرت عمر ؓ کی تقلید سے تمتع کو برا سمجھتے تھے ان کو بھی یہی خیال ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کو فسخ کرا کر جو حکم عمرہ کا دیا تھا وہ خاص تھا صحابہ ؓ سے۔
بعضوں نے کہا مکروہ تنزیہی سمجھا اور چونکہ حضرت عثمان ؓ کا یہ خیال حدیث کے خلاف تھا۔
اس لیے حضرت علی ؓ نے اس پر عمل نہیں کیا اور یہ فرمایا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو کسی کے قول سے نہیں چھوڑسکتا۔
مسلمان بھائیو! ذرا حضرت علی ؓ کے اس قول کو غور سے دیکھو، حضرت عثمان ؓ خلیفہ وقت اور خلیفہ بھی کیسے؟ خلیفہ راشد اور امیرالمؤمنین۔
لیکن حدیث کے خلاف ان کا قول پھینک دیا گیا اور خود ان کے سامنے ان کا خلاف کیا گیا۔
پھر تم کو کیا ہوگیا ہے جو تم ابو حنیفہ یا شافعی کے قول کو لیے رہتے ہو اور صحیح حدیث کے خلاف ان کے قول پر عمل کرتے ہو، یہ صریح گمراہی ہے۔
خدا کے لیے اس سے باز آؤ اور ہمارا کہنا مانو ہم نے جو حق بات تھی وہ تم کو بتادی آئندہ تم کو اختیار ہے۔
تم قیامت کے دن جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوگے اپنا عذر بیان کرلینا والسلام (مولانا وحیدالزمان مرحوم)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1563