🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کہتے ہیں ا س مضمون کی ایک تحریری دستاویز مرتب کی گئی تھی۔ اس کو منصور بن...
حدیث حاشیہ:
کہتے ہیں ا س مضمون کی ایک تحریری دستاویز مرتب کی گئی تھی۔
اس کو منصور بن عکرمہ نے لکھا تھا۔
اللہ تعالیٰ نے اس کا ہاتھ شل کردیا۔
جب یہ معاہدہ بنی ہاشم اور بنی مطلب نے سنا تو وہ گھبرائے مگر اللہ کی قدرت کہ اس معاہدہ کے کاغذ کو دیمک نے کھالیا۔
جو کعبہ شریف میں لٹکا ہوا تھا۔
کاغذ میں فقط وہ مقام رہ گیا جہاں اللہ کا نام تھا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی خبر ابوطالب کو دی۔
ابو طالب نے ان کافروں کو کہا میرا بھتیجا یہ کہتا ہے کہ جاکر اس کاغذ کو دیکھو اگر اس کا بیان صحیح نکلے تو اس کی ایذا دہی سے باز آؤ، اگر جھوٹ نکلے تو میں اسے تمہارے حوالے کردوں گا پھر تم کو اختیار ہے۔
قریش نے جاکر دیکھا تو جیسا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا تھا کہ ساری تحریر کو دیمک چاٹ گئی تھی، صرف اللہ کا نام رہ گیا تھا۔
تب وہ بہت شرمندہ ہوئے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو اس مقام پر جاکر اترے تو آپ نے اللہ کا شکر کیا اور یاد کیا کہ ایک دن تو وہ تھا۔
ایک آج مکہ پر اسلام کی حکومت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1590