🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مشرکین مکہ نے خانہ کعبہ میں حضرت ابراہیم ؑ وحضرت اسماعیل ؑ کے بتوں کے ہاتھوں میں...
حدیث حاشیہ:
مشرکین مکہ نے خانہ کعبہ میں حضرت ابراہیم ؑ وحضرت اسماعیل ؑ کے بتوں کے ہاتھوں میں تیر دے رکھے تھے اور ان سے فال نکالا کرتے۔
اگر افعل (اس کام کو کر)
والا تیر نکلتا تو کرتے اگر لا تفعل (نہ کر)
والا ہوتا تو وہ کام نہ کرتے۔
یہ سب کچھ حضرات انبیاؑ پر ان کا افتراء تھا۔
قرآن نے اس کو رِجس مِن عَملِ الشیطانِ کہا کہ یہ گندے شیطانی کام ہیں۔
مسلمانوں کو ہرگز ہر گز ایسے ڈھکو سلوں میں نہ پھنسنا چاہیے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ میں کعبہ کو بتوں سے پاک کیا۔
پھر آپ اندر داخل ہوئے اور خوشی میں کعبہ کے چاروں کونوں میں آپ نے نعرہ تکبیر بلند فرمایا:
﴿جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ﴾ (بني إسرائیل: 81)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1601