مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: رمل کا سبب حدیث بالا میں خود ذکر ہے۔ مشرکین نے سمجھا تھا کہ مسلمان مدینہ کی...
حدیث حاشیہ:
رمل کا سبب حدیث بالا میں خود ذکر ہے۔
مشرکین نے سمجھا تھا کہ مسلمان مدینہ کی مرطوب آب و ہوا سے بالکل کمزور ہو چکے ہیں۔
اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو حکم دیا کہ طواف کے پہلے تین چکروں میں ذرا اکڑ کر تیز چال چلیں، مونڈھوں کو ہلاتے ہوئے تاکہ کفار مکہ دیکھیں اور اپنے غلط خیال کو واپس لے لیں۔
بعد میں یہ عمل بطور سنت رسول جاری رہا اور اب بھی جاری ہے۔
اب یادگار کے طورپر رمل کرنا چاہیے تاکہ اسلام کے عروج کی تاریخ یاد رہے۔
اس وقت کفار مکہ دونوں شامی رکنوں کی طرف جمع ہوا کرتے تھے، اس لیے اسی حصہ میں رمل سنت قرار پایا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1602