🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کعبہ کے چار کونے ہیں حجر اسود، رکن یمانی، رکن شامی اور رکن عراقی۔ حجر اسود اور...
حدیث حاشیہ:
کعبہ کے چار کونے ہیں حجر اسود، رکن یمانی، رکن شامی اور رکن عراقی۔
حجر اسود اور رکن یمانی کو رکنین یمانیین اور شامی اور عراقی کو شامیین کہتے ہیں۔
حجر اسود کے علاوہ رکن یمانی کو چھونا یہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا طریقہ رہا ہے۔
اسی پر عمل درآمد ہے۔
حضرت معاویہ ؓ نے جو کچھ فرمایا ان کی رائے تھی مگر فعل نبوی مقدم ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1609