مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی حضرت عبدللہ بن مسعود ؓ یہ کہہ ہی رہے تھے کہ حضرت عثمان ؓ مزدلفہ سے...
حدیث حاشیہ:
یعنی حضرت عبدللہ بن مسعود ؓ یہ کہہ ہی رہے تھے کہ حضرت عثمان ؓ مزدلفہ سے لوٹے، سنت یہی ہے کہ مزدلفہ سے فجر کی روشنی ہونے کے بعد سورج نکلنے سے پہلے لوٹے۔
فجر کی نماز سے متعلق اس حدیث میں جو وارد ہے کہ وہ ایسے وقت میں پڑھی گئی کہ لوگوں کو فجر کے ہونے میں شبہ ہو رہا تھا، اس کی وضاحت مسلم شریف کی حدیث میں موجود ہے جو حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاءکو ملا کر ادا کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے ثُمَّ اضْطَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى طَلَعَ الْفَجْرُ، وَصَلَّى الْفَجْرَ، حِينَ تَبَيَّنَ لَهُ الصُّبْحُ، بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ إلی آخر الحدیث پھر سو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے جب کہ فجر طلوع ہو گئی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کھل جانے پر نماز فجر کو ادافرمایا اور اس کے لیے اذان اور اقامت ہوئی۔
معلوم ہوا کہ پچھلی حدیث میں راوی کی مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز کو اندھیرے میں بہت اول وقت یعنی فجر ظاہر ہوتے ہی فوراً ادا فرما لیا، یوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ہی نماز فجر غلس یعنی اندھیرے میں ادا فرمایا کرتے تھے جیسا کہ متعدد احادیث سے ثابت ہے مگر یہاں اور بھی اول وقت طلوع فجر کے فوراً بعد ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر کو ادا فرما لیا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1683