مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نووی ؒ نے کہا کہ تمتع سے یہاں قران مراد ہے، ہوا یہ کہ پہلے آپ ﷺ...
حدیث حاشیہ:
نووی ؒ نے کہا کہ تمتع سے یہاں قران مراد ہے، ہوا یہ کہ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صر ف حج کا احرام باندھا تھا پھر عمرہ کو اس میں شریک کرلیا اور قران کو بھی تمتع کہتے ہیں۔
(وحیدی)
اسی حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خانہ کعبہ کا طواف کرنے میں رمل کا ذکر بھی آیا ہے۔
یعنی اکڑ کر مونڈھوں کو ہلاتے ہوئے چلنا۔
یہ طواف کے پہلے تین پھیروں میں کیا اور باقی چار میں معمولی چال سے چلے، یہ اس واسطے کیا کہ مکہ کے مشرکوں نے مسلمانوں کی نسبت یہ خیال کیا تھا کہ مدینہ کے بخار سے وہ ناتواں ہو گئے ہیں تو پہلی بار یہ فعل ان کا خیال غلط کرنے کے لیے کیا گیا تھا، پھر ہمیشہ یہی سنت قائم رہی۔
(وحیدی)
حج میں ایسے بہت سے تاریخی یادگاری امو رہیں جو پچھلے بزرگوں کی یادگاریں ہیں اور اسی لیے ان کو ارکان حج سمجھیں اور اس سے سبق حاصل کریں، رمل کا عمل بھی ایسا ہی تاریخی عمل ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1692