🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شریعت کی اس سادگی اور آسانی کا اظہار مقصود ہے جو اس نے تعلیم، تعلم، افتاء و...
حدیث حاشیہ:
شریعت کی اس سادگی اور آسانی کا اظہار مقصود ہے جو اس نے تعلیم، تعلم، افتاء و ارشاد کے سلسلہ میں سامنے رکھی ہے۔
بعض روایتوں میں ایسا بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سواری پر نہ تھے بلکہ بیٹھے ہوئے تھے اور لوگوں کے مسائل بتلا رہے تھے۔
سو تطبیق یہ ہے کہ کچھ وقت سواری پر بیٹھ کر ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسائل بتلائے ہوں، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتر کر نیچے بیٹھ گئے ہوں۔
جس راوی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس حال میں دیکھا بیان کر دیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1738