مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ خطبہ یوم النحر کو سنانا سنت ہے اس میں رمی وغیرہ کے احکام بیان کرنا چاہئے...
حدیث حاشیہ:
یہ خطبہ یوم النحر کو سنانا سنت ہے اس میں رمی وغیرہ کے احکام بیان کرنا چاہئے اور یہ حج کے چار خطبوں میں سے تیسرا خطبہ ہے اور سب نماز عید کے بعد ہیں مگر عرفہ کا خطبہ نماز سے پہلے ہے اس دن دو خطبے پڑھنے چاہئیں۔
قسطلانی (وحیدی)
حج کا مقصد عظیم دنیائے اسلام کو خدا ترسی اور اتفاق باہمی کی دعوت دینا ہے اور اس کا بہترین موقع یہی خطبات ہیں، لہٰذا خطیب کا فرض ہے کہ مسائل حج کے ساتھ ساتھ وہ دنیائے اسلام کے مسائل پر بھی روشنی ڈالے اور مسلمانوں کو خدا ترسی، کتاب و سنت کی پابندی اور باہمی اتفاق کی دعوت دے کہ حج کا یہی مقصود اعظم ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خطبہ میں اللہ کو پکارنے کے لیے آسمان کی طرف سر اٹھایا، اس سے اللہ پاک کے لیے جہت فوق اور استوی علی العرش ثابت ہوا۔
ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو یوم النحر/ آٹھویں کو یوم الترویہ، نویں کو یوم عرفہ اور گیارہویں کو یوم القرا اور بارہویں کو یوم النفر اول اور تیرہویں کو یوم النفر الثانی کہتے ہیں۔
اور دسویں گیارہویں بارہویں تیرہویں کو ایام تشریق کہتے ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1739