🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حجۃ الوداع میں آپ ﷺ کا وہ عظیم الشان خطبہ ہے جسے اساس الاسلام ہونے کی...
حدیث حاشیہ:
یہ حجۃ الوداع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ عظیم الشان خطبہ ہے جسے اساس الاسلام ہونے کی سند حاصل ہے اور یہ کافی طویل ہے جسے مختلف راویوں نے مختلف الفاظ میں نقل کیا ہے۔
حضرت امام بخاری ؒ نے ترجمۃ الباب کے تحت یہ روایات یہاں نقل کی ہیں، پورے خطبے کا احصار مقصد نہیں ہے۔
و أراد البخاري الرد علی من زعم أن یوم النحر لا خطبة فیه للحاج و أن المذکور في هذا الحدیث من قبیل الوصایا العامة لا علی أنه من شعار الحج فأراد البخاري أن یبین أن الراوي سماها خطبة کما سمی التي وقعت في عرفات خطبة۔
(فتح)
یعنی کچھ لوگ یوم نحر کے خطبہ کے قائل نہیں ہیں اور اس خطبہ کووصایا سے تعبیر کرتے ہیں، امام بخاری نے ان کا رد کیا اور بتلایا کہ راوی نے اسے لفظ خطبہ سے ذکر کیا ہے جیسے عرفات کے خطبہ کو خطبہ کہا ایسا ہی اسے بھی، لہٰذا یوم النحر کو بھی خطبہ سنت نبوی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1741