مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حافظ صاحبؒ فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے اس طرز عمل سے وطن کی محبت کی مشروعیت...
حدیث حاشیہ:
حافظ صاحبؒ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس طرز عمل سے وطن کی محبت کی مشروعیت ثابت ہوتی ہے انسان جہاں پیدا ہوتا ہے، اس جگہ سے محبت ایک فطری جذبہ ہے، سفر میں بھی اپنے وطن کا اشتیاق باقی رہتا ہے۔
الغرض وطن سے محبت ایک قدرتی بات ہے اور اسلام میں یہ مذموم نہیں ہے مشہور مقولہ ہے ”حب الوطن من الإیمان“ وطنی محبت بھی ایمان میں داخل ہے۔
”جدرات“ یعنی مدینہ کے گھروں کی دیواروں پر نظر پڑتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سواری تیز فرما دیتے تھے۔
بعض روایتوں میں ”دوحات“ کا لفظ آیا ہے یعنی مدینہ کے درخت نظر آنے لگتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وطن کی محبت میں سواری تیز کردیتے۔
آپ حج کے یا جہاد وغیرہ کے جس سفر سے بھی لوٹتے اسی طرح اظہار محبت فرمایا کرتے تھے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1802