🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ اس زمانے میں فرمایا گیا جب گھر سے باہر نکل کر قدم قدم پر بے حد...
حدیث حاشیہ:
یہ اس زمانے میں فرمایا گیا جب گھر سے باہر نکل کر قدم قدم پر بے حد تکالیف اور خطرات کا مقابلہ کرنا پڑتا تھا۔
آج کل سفر میں بہت آسانیاں مہیا ہو گئی ہیں مگر پھر بھی رسول برحق کا فرمان اپنی جگہ ہے ہوائی جہاز موثر جس میں بھی سفر ہو بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے بہت سے ناموافق حالات سامنے آتے ہیں جن کو دیکھ کر بےساختہ منہ سے نکل پڑتا ہے سفر بالواقع عذاب کا ایک ٹکڑا ہے۔
ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ سفر عذاب کا ٹکڑا کیوں ہے فوراً جواب دیا لأن فیه فراق الأحباب اس لیے کہ سفر میں احباب سے جدائی ہو جاتی ہے اور یہ بھی ایک روحانی عذاب ہے۔
امام بخاریؒ کا منشائے باب یہ ہے کہ حاجی کے بعد جلد ہی وطن کو واپس ہونا چاہیے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1804