مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن خزیمہ اور ابوعوانہ کی روایت میں یوں ہے کہ گورخر کا گوشت بھیجا، مسلم کی روایت...
حدیث حاشیہ:
ابن خزیمہ اور ابوعوانہ کی روایت میں یوں ہے کہ گورخر کا گوشت بھیجا، مسلم کی روایت میں ران کا ذکر ہے یا پٹھے کا جن میں سے خون ٹپک رہا تھا۔
بیہقی کی روایت میں ہے کہ صعب نے جنگلی گدھے کا پٹھا بھیجا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جحفہ میں تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے فوراً کھایا اور دوسروں کو بھی کھلایا۔
بیہقی نے کہا اگر روایت محفوظ ہو تو شاید پہلے صعب نے زندہ گورخر بھیجا ہوگا آپ نے اس کو واپس کر دیا پھر اس کا گوشت بھیجا تو آپ نے اسے لے لیا۔
ابواءایک پہاڑ کا نام ہے اور ودان ایک موضع ہے جحفہ کے قریب۔
حافظ نے کہا کہ ابواءسے جحفہ تک تئیس میل اور ودان سے حجفہ تک آٹھ میل کا فاصلہ ہے۔
باب کے ذریعہ امام بخاری یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ اس شکار کو واپس کرنے کی وجہ یہ ہوئی کہ وہ زندہ تھا، حضرت امام نے دوسرے قرائن کی روشنی میں یہ تطبیق دی ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1825