مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شاید امام بخاری ؒ اس مسئلہ میں حضرت امام ابوحنیفہ ؒ اور اہل کوفہ سے متفق ہیں...
حدیث حاشیہ:
شاید امام بخاری ؒ اس مسئلہ میں حضرت امام ابوحنیفہ ؒ اور اہل کوفہ سے متفق ہیں کہ محرم کے لیے عقد نکاح کرنا درست ہے، لیکن مجامعت بالاتفاق درست نہیں ہے۔
اور جمہور علماءکے نزدیک نکاح بھی احرام میں جائز نہیں۔
امام مسلم نے حضرت عثمان ؓ سے مرفوعاً نکالا ہے کہ محرم نہ نکاح کرے اپنا نہ دوسرا کوئی اس کا نکاح کرے نہ نکاح کا پیام دے۔
امام ابوحنیفہ کہتے ہیں کہ محرم کو جماع کے لیے لونڈی خریدنا درست ہے تو نکاح بھی درست ہوگا۔
حافظ نے کہا یہ قیاس بھی جو خلاف نص کے ہے قابل قبول نہیں۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1837