🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
703۔ اردو حاشیہ : نماز ٹوٹنے کا مفہوم بعض محدثین کے نزدیک یہ ہے کہ نمازی کے خشوع و...
703۔ اردو حاشیہ:
نماز ٹوٹنے کا مفہوم بعض محدثین کے نزدیک یہ ہے کہ نمازی کے خشوع و خضوع میں فرق آ جاتا ہے اور اس کی برکت جاتی رہتی ہے۔ جبکہ اما م احمد، امام ابن القیم رحمها اللہ اور بعض دوسرے ائمہ نے ظاہری مفہوم مراد لیا ہے کہ نماز باطل ہو جاتی ہے۔ اس کی تائید ایک حدیث سے ہوتی ہے جسے شیخ البانی رحمہ اللہ نے الصحیحہ میں نقل کیا ہے۔ اس کے الفاظ ہیں: «تعاد الصلاة من ممرالحمار والمراة والكلب الاسود» ”گدھے، عورت اور سیاہ فام گزرنے پر نماز لوٹائی جائے۔“ [الصحيحه 7؍959، حديث 3323]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 703