مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: گھر سے مراد حضرت عائشہ ؓ کا حجرہ ہے، جہاں آپ آرام فرما ہیں۔ ابن عساکر کی...
حدیث حاشیہ:
گھر سے مراد حضرت عائشہ ؓ کا حجرہ ہے، جہاں آپ آرام فرما ہیں۔
ابن عساکر کی روایت میں یوں ہے کہ میری قبر اور منبر کے درمیان ایک کیاری ہے جنت کی کیاریوں میں سے۔
اور طبرانی نے ابن عمر ؓ سے نکالا اس میں بھی قبر کا لفظ ہے اللہ پاک نے آپ کو پہلے ہی سے آگاہ فرما دیا تھا کہ آپ اس حجرہ میں قیامت تک آرام فرمائیں گے۔
بیان کردہ مبارک قطعہ حقیقتاً جنت کا ایک ٹکڑا ہے۔
بعض نے کہا اس کی برکت اور خوبی کی وجہ سے مجازاً ایسا کہا گیا یا اس لیے کہ وہاں عبادت کرنا خصوصی طور پر دخول جنت کا ذریعہ ہے۔
منبر کے بارے میں جو فرمایا قدرت خداوندی سے یہ بھی بعید نہیں کہ قیامت کے دن حوض کوثر پر اس منبر کو دوبارہ مہیا کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رکھ دیا جائے (واللہ أعلم بمرادہ)
باب کا مقصد یہاں سکونت مدینہ کی ترغیب دلانا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1888