🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اللہ پاک نے حضرت عمر فاروق ؓ کی ہر دو دعاؤں کو قبول فرمایا۔ 26 ذی الحجہ23ھ...
حدیث حاشیہ:
اللہ پاک نے حضرت عمر فاروق ؓ کی ہر دو دعاؤں کو قبول فرمایا۔
26 ذی الحجہ23ھ بدھ کا دن تھا کہ فجر میں آپ امامت کر رہے تھے ظالم ابو لولو مجوسی نے آپ کو زہر آلود خنجر مارا، زخم کاری تھا، چند دن بعد آپ کا انتقال ہو گیا اور یکم محرم24ھ بروز ہفتہ تدفین عمل میں آئی، اللہ پاک نے آپ کی دوسری دعا بھی اس شان کے ساتھ قبول فرمائی کہ عین حجرہ نبوی پہلوئے رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں دفن کئے گئے۔
(وذلك فضل اللہ یؤتیه من یشاء و اللہ ذو الفضل العظیم)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1890