🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدیث کی مناسبت ترجمہ باب سے یوں ہے کہ ستو پانی سے گھولے گئے تھے اور اس...
حدیث حاشیہ:
حدیث کی مناسبت ترجمہ باب سے یوں ہے کہ ستو پانی سے گھولے گئے تھے اور اس وقت یہی حاضر تھا تو پانی وغیرہ ماحضر سے روزہ کھولنا ثابت ہوا۔
ترمذی نے مرفوعاً نکالا کہ کھجور سے روزہ افطار کرے اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے۔
(وحیدی)
حضرت مسدد بن مسرہد امام بخاری کے جلیل القدر اساتذہ میں سے ہیں اور جامع الصحیح میں ان سے بکثرت روایات ہیں۔
یہ بصرہ کے باشندے تھے۔
حماد بن زید اور ابوعوانہ وغیرہ سے حدیث کی سماعت فرمائی۔
ان سے امام بخاری ؒ کے علاوہ اور بھی بہت سے محدثین نے روایت کی ہے۔
228ھ میں انتقال ہوا۔
رحمهم اللہ تعالیٰ علیهم أجمعین (آمین)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1956