مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی وقت ہو جانے کے بعد پھر افطار میں دیر نہ کرنا چاہئے۔ ابوداؤد نے ابوہریرہ ؓ...
حدیث حاشیہ:
یعنی وقت ہو جانے کے بعد پھر افطار میں دیر نہ کرنا چاہئے۔
ابوداؤد نے ابوہریرہ ؓ سے نکالا یہود اور نصاریٰ دیر کرتے ہیں، حاکم کی روایت میں ہے کہ میری امت ہمیشہ میری سنت پر رہے گی جب تک روزہ کے افطار میں تارے نکلنے کا انتظار نہ کرگے گی۔
ابن عبدالر نے کہا روزہ جلد افطار کرنے اور سحری دیر میں کھانے کی حدیثیں صحیح اور متواتر ہیں۔
عبدالرزاق نے نکالا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سب لوگوں سے روزہ جلدی کھولتے اور سحری کھانے میں لوگوں سے دیر کرتے۔
مگر ہمارے زمانے میں عموماً لوگ روزہ تو دیر سے کھولتے ہی اور سحری جلدی کھالیتے ہیں اسی وجہ سے ان پر تباہی آرہی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا درست تھا۔
جب سے مسلمانوں نے سنت پر چلنا چھوڑ دیا روز بروز ان کا تنزل ہوتا گیا۔
(وحیدی)
حافظ ابن حجر فرماتے ہیں قال ابن عبدالبر أحادیث تعجیل الإفطارو تأخیر السحور صحاح متواترة و عند عبدالرزاق و غیرہ بإسناد صحیح عن عمرو بن میمون الأزدي قال کان أصحاب محمد صلی اللہ علیه وسلم أسرع الناس إفطاراً و أبطأهم سحوراً (فتح الباری)
یعنی روزہ کھولنے کے متعلق احادیث صحیح متواتر ہیں۔
و اتفق العلماء علی أن محل ذلك إذا تحقق غروب الشمس بالرویة أو بإخبار عدلین و کذا عدل واحد في الأرجح قال ابن دقیق العید في هذا الحدیث رد علی الشیعة في تأخیرهم إلی ظهور النجوم (فتح)
یعنی علماء کا اتفاق ہے کہ روزہ کھولنے کا وقت وہ ہے جب سورج کا غروب ہونا پختہ طو رپر ثابت ہو جائے یا دو عادل گواہ کہہ دیں، دو نہ ہوں تو ایک عادل گواہ بھی کافی ہے۔
اس حدیث میں شیعہ پر رد ہے جو روزہ کھولنے کے لیے تاروں کے ظاہر ہونے کا انتظار کرتے رہتے ہیں جو یہود و نصاری کا طریقہ ہے جس کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سخت ترین ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1957