مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہاں یہ اشکال ہوتا ہے کہ حدیث ترجمہ باب کے موافق نہیں ہے کیوں کہ حدیث میں...
حدیث حاشیہ:
یہاں یہ اشکال ہوتا ہے کہ حدیث ترجمہ باب کے موافق نہیں ہے کیوں کہ حدیث میں ہر مہینے میں تین روزے رکھنے کا ذکر ہے۔
ایام بیض کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔
اور اس کا جواب یہ ہے کہ امام بخاری ؒ نے اپنی عادت کے موافق اس حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کر دیا جسے امام احمد اور نسائی اور ابن حبان نے موسیٰ بن طلحہ سے نکالا۔
انہوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سے۔
اس میں یوں ہے کہ آپ نے ایک اعرابی سے فرمایا جو بھنا ہوا خرگوش لایا تھا۔
تو بھی کھا۔
اس نے کہا میں ہر مہینے تین دن روزے رکھتا ہوں۔
آپ نے فرمایا اگر تو یہ روزے رکھتا ہے تو سفید دنوں میں یعنی ایام بیض میں رکھا کر۔
نسائی کی ایک روایت میں عبداللہ بن عمرو ؓ سے یوں ہے ہر دس دن میں ایک روزہ رکھا کر اور ترمذی نے نکالا کہ آپ ہفتہ اور اتوار اور پیر کو روزہ رکھا کرتے اور ایک روایت میں منگل، بدھ، جمعرات کا ذکر ہے غرض آپ کا نفلی روزہ ہمیشہ کے لیے کسی خاص دن میں معین نہ تھا۔
مگر ایام بیض کے روزے مسنون ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1981