مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: عبداللہ بن وہب نے خود یہ حدیث یحییٰ کو سنائی یا عبداللہ بن وہب کے شاگردوں نے...
حدیث حاشیہ:
عبداللہ بن وہب نے خود یہ حدیث یحییٰ کو سنائی یا عبداللہ بن وہب کے شاگردوں نے ان کو سنائی، دونوں طرح حدیث کی روایت صحیح ہے۔
امام بخاری ؒ نے اس باب میں ان حدیثوں کو ذکر نہیں کیا جن میں عرفہ کے روزہ کی ترغیب ہے، جب کہ وہ حدیث بیان کی جس سے عرفہ میں آپ کا افطار کرنا ثابت ہے۔
کیوں کہ وہ حدیثیں ان کی شرط کے موافق صحیح نہ ہوں گی۔
حالانکہ امام مسلم نے ابوقتادہ سے نکالا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، عرفہ کا روزہ ایک برس آگے اور ایک برس پیچھے کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے اور بعض نے کہا عرفہ کا روزہ حاجی کو نہ رکھنا چاہئے۔
اس خیال سے کہ کہیں ضعف نہ ہوجائے اور حج کے اعمال بجالانے میں خلل واقع ہو۔
اور اس طرح باب کی احادیث اور ان احادیث میں تطبیق ہوجاتی ہے۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1989