🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بعض نسخوں میں اس کے بعد اتنی عبارت زائد ہے قال أبوعبداللہ قال ابن عیینة من قال...
حدیث حاشیہ:
بعض نسخوں میں اس کے بعد اتنی عبارت زائد ہے قال أبوعبداللہ قال ابن عیینة من قال مولی ابن أزهر فقد أصاب ومن قال مولی عبدالرحمن بن عوف فقد أصاب یعنی امام بخاری ؒ نے کہاکہ سفیان بن عیینہ نے کہا جس نے ابوعبداللہ کو ازہر کا غلام کہا اس نے بھی ٹھیک کہا، اور جس نے عبدالرحمن بن عوف ؓ کا غلام کہا اس نے بھی ٹھیک کہا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ابن ازہر اور عبدالرحمن بن عوف ؓ دونوں اس غلام میں شریک تھے۔
بعض نے کہا درحقیقت وہ عبدالرحمن بن عوف کے غلام تھے۔
مگر ابن ازہر کی خدمت میں رہا کرتے تھے تو ایک کے حقیقتاً غلام ہوئے دوسرے کے مجازاً۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 1990