مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: وَالتَّرَاوِيحُ جَمْعُ تَرْوِيحَةٍ وَهِيَ الْمَرَّةُ الْوَاحِدَةُ مِنَ الرَّاحَةِ كَتَسْلِيمَةٍ مِنَ السَّلَامِ سُمِّيَتِ الصَّلَاةُ فِي الْجَمَاعَةِ فِي لَيَالِي...
حدیث حاشیہ:
«وَالتَّرَاوِيحُ جَمْعُ تَرْوِيحَةٍ وَهِيَ الْمَرَّةُ الْوَاحِدَةُ مِنَ الرَّاحَةِ كَتَسْلِيمَةٍ مِنَ السَّلَامِ سُمِّيَتِ الصَّلَاةُ فِي الْجَمَاعَةِ فِي لَيَالِي رَمَضَانَ التَّرَاوِيحَ لِأَنَّهُمْ أَوَّلَ مَا اجْتَمَعُوا عَلَيْهَا كَانُوا يَسْتَرِيحُونَ بَيْنَ كُلِّ تَسْلِيمَتَيْنِ وَقَدْ عَقَدَ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ فِي قِيَامِ اللَّيْلِ بَابَيْنِ لِمَنِ اسْتَحَبَّ التَّطَوُّعَ لِنَفْسِهِ بَيْنَ كُلِّ تَرْوِيحَتَيْنِ وَلِمَنْ كَرِهَ ذَلِكَ وَحَكَى فِيهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ عَنِ اللَّيْثِ أَنَّهُمْ كَانُوا يَسْتَرِيحُونَ قَدْرَ مَا يُصَلِّي الرَّجُلُ كَذَا كَذَا رَكْعَة۔»
”خلاصہ مطلب یہ ہے کہ تراویح ترویحة کی جمع ہے جو راحت سے مشتق ہے جیسے تسلیمۃ سلام سے مشتق ہے۔ رمضان کی راتوں میں جماعت سے نفل نماز پڑھنے کو تراویح کہا گیا، اس لیے کہ وہ شروع میں ہر دو رکعتوں کے درمیان تھوڑا سا آرام کیا کرتے تھے۔“
◈ علامہ محمد بن نصر نے [قیام اللیل] میں دو باب منعقد کیے ہیں:
➊ ایک ان کے متعلق جو اس راحت کو مستحب گردانتے ہیں۔
➋ اور ایک ان کے متعلق جو اس راحت کو اچھا نہیں جانتے۔
◈ اور اس بارے میں یحییٰ بن بکیر نے لیث سے نقل کیا ہے کہ: ”وہ اتنی اتنی رکعات کی ادائیگی کے بعد تھوڑی دیر آرام کیا کرتے تھے۔ اسی لیے اسے نماز تراویح سے موسوم کیا گیا۔“
◈ حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ یہاں اس بارے میں پہلے اس نماز کی فضیلت سے متعلق حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت لائے، پھر حضرت ابوہریرہ ؓ کی دوسری روایت کے ساتھ حضرت ابن شہاب کی تشریح لائے جس میں اس نماز کا باجماعت ادا کیا جانا اور اس بارے میں حضرت عمر ؓ کا اقدام مذکور ہے۔
❀ پھر حضرت امام ؒ نے حضرت عائشہ ؓ کی احادیث سے یہ ثابت فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس نماز کو تین راتوں تک باجماعت ادا فرما کر اس امت کے لیے مسنون قرار دیا۔
❀ اس کے بعد اس کی تعداد کے بارے میں خود حضرت عائشہ ؓ کی زبان مبارک سے یہ نقل فرمایا کہ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان یا غیر رمضان میں اس نماز کو گیارہ رکعتوں کی تعداد میں پڑھا کرتے تھے۔“
رمضان میں یہی نماز تراویح کے نام سے موسوم ہوئی اور غیر رمضان میں تہجد کے نام سے، اور اس میں آٹھ رکعت سنت اور تین وتر۔ اس طرح کل گیارہ رکعتیں ہوا کرتی تھیں۔
عجیب دلیری:
حضرت عائشہ ؓ کی یہ حدیث اور [موطا امام مالک] میں یہ وضاحت کہ حضرت عمر ؓ نے حضرت ابی بن کعب ؓ کی اقتداء میں مسلمانوں کی جماعت قائم فرمائی اور انھوں نے سنت نبوی کے مطابق یہ نماز گیارہ رکعتوں میں ادا فرمائی تھی۔
اس کے باوجود علمائے احناف کی دلیری اور جرات قابل داد ہے، جو آٹھ رکعات تراویح کے نہ صرف منکر بلکہ اسے ناجائز اور بدعت قرار دینے سے بھی نہیں چوکتے۔
اور تقریباً ہر سال ان کی طرف سے آٹھ رکعات تراویح والوں کے خلاف اشتہارات، پوسٹر، اور کتابچے شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ہمارے سامنے دیوبند سے شائع شدہ [بخاری شریف] کا ترجمہ [تفہیم البخاری] کے نام سے رکھا ہوا ہے۔
اس کے مترجم و شارح صاحب بڑی دلیری کے ساتھ تحریر فرماتے ہیں:
”جو لوگ صرف آٹھ رکعات تراویح پر اکتفا کرتے اور سنت پر عمل کا دعویٰ کرتے ہیں وہ درحقیقت سواد اعظم سے شذوذ اختیار کرتے ہیں اور ساری امت پر بدعت کا الزام لگا کر خود اپنے پر ظلم کرتے ہیں۔“ [تفہیم البخاری، پ8، ص: 30]
یہاں علامہ مترجم صاحب دعویٰ فرما رہے ہیں کہ بیس رکعات تراویح سواد اعظم کا عمل ہے۔
آٹھ رکعات پر اکتفا کرنے والوں کا دعویٰ سنت غلط ہے۔ جذبہ حمایت میں انسان کتنا بہک سکتا ہے یہاں یہ نمونہ نظر آ رہا ہے۔
یہی حضرت آگے خود اپنی اسی کتاب میں خود اپنے ہی قلم سے خود اپنی ہی تردید فرما رہے ہیں۔
چنانچہ آپ فرماتے ہیں:
”ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں بیس رکعات پڑھتے تھے، اور وتر اس کے علاوہ ہوتے تھے۔ عائشہ ؓ کی حدیث اس سے مختلف ہے بہرحال دونوں احادیث پر ائمہ کا عمل ہے۔ امام ابوحنیفہ ؒ کا مسلک بیس رکعات تراویح کا ہے اور امام شافعی ؒ کا گیارہ رکعات والی روایت پر عمل ہے۔“ [تفہیم البخاری، پ8، ص: 31]
اس بیان سے موصوف کے پیچھے کے بیان کی تردید جن واضح لفظوں میں ہو رہی ہے وہ سورج کی طرح عیاں ہے جس سے معلوم ہوا کہ آٹھ رکعات پڑھنے والے بھی حق بجانب ہیں اور بیس رکعات پر سواد اعظم کے عمل کا دعویٰ صحیح نہیں ہے۔
حدیث ابن عباس ؓ جس کی طرف مترجم صاحب نے اشارہ فرمایا ہے یہ حدیث [سنن کبریٰ بیہقی ص496، جلد2] پر بایں الفاظ مروی ہے:
❀ «عن ابن عباس قال کان النبيُ صلی اللہ علیه وسلم یُصلِي في شهر رمضانَ في غیرجماعة بعشرین رکعة والوتر۔ تفردبه أبوشبیة إبراهیم بن عثمان العبسي الکوفي وهوضعیف۔»
یعنی ”حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں جماعت کے بغیر بیس رکعات اور وتر پڑھا کرتے تھے۔ اس بیان میں راوی ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان عبسی کوفی تنہا ہے اور وہ ضعیف ہے۔“
لہٰذا یہ روایت حضرت عائشہ ؓ کی روایت کے مقابلہ پر ہرگز قابل حجت نہیں ہے۔
◈ امام سیوطی ؒ اس حدیث کی بابت فرماتے ہیں:
«هذا الحدیث ضعیف جدا لاتقوم به الحجة۔» [المصابیح للسیوطي]
آگے علامہ سیوطی ؒ ابوشیبہ مذکور پر محدثین کبار کی جرحیں نقل فرما کر لکھتے ہیں:
◈ «ومن اتفق هولاء الأئمة علی تضعیفه لایحل الاحتجاج بحدیثه۔»
یعنی ”جس شخص کی تضعیف پر یہ تمام ائمہ حدیث متفق ہوں اس کی حدیث سے حجت پکڑنا حلال نہیں ہے۔“
◈ علامہ ابن حجر ؒ نے بھی ایسا ہی لکھا ہے۔
◈ علامہ زیلعی حنفی لکھتے ہیں:
«وهومعلول بأبي شیبة إبراهیم بن عثمان جد لإمام أبي بکر بن أبي شیبة و هومتفق علی ضعفه ولینه ابن عدي في الکامل ثم إنه مخالف للحدیث الصحیح عن أبي سلمة بن عبدالرحمن أنه سأل عائشة الحدیث» [نصب الرایة، ص: 493]
یعنی ”ابوشیبہ کی وجہ سے یہ حدیث معلول ضعیف ہے۔ اور اس کے ضعف پر سب محدثین کرام کا اتفاق ہے۔ اور ابن عدی نے اسے لین کہا ہے۔ اور یہ حدیث حضرت عائشہ ؓ کی حدیث جو صحیح ہے، اس کے بھی خلاف ہے۔ لہٰذا یہ قابل قبول نہیں ہے۔“
◈ علامہ ابن ہمام حنفی ؒ نے [فتح القدیر جلد اول، ص: 333 طبع مصر] پر بھی ایسا ہی لکھا ہے۔
◈ اور علامہ عینی ؒ حنفی نے [عمدۃ القاری، طبع مصر، ص: 359، جلد 5] پر بھی یہی لکھا ہے۔
◈ علامہ سندھی حنفی نے بھی اپنی [شرح ترمذی، ص: 423، جلد اوّل] میں یہی لکھا ہے۔
◈ اسی لیے مولانا انور شاہ صاحب کشمیری ؒ فرماتے ہیں:
«وأما النبي صلی اللہ علیه وسلم فصح عنه ثمان رکعات وأماعشرون رکعة فهوعنه بسند ضعیف وعلی ضعفه اتفاق۔» [العرف الشذي]
یعنی ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے تراویح کی آٹھ ہی رکعات صحیح سند سے ثابت ہیں۔ بیس رکعات والی روایت کی سند ضعیف ہے جس کے ضعف پر سب کا اتفاق ہے۔“
◈ [اوجز المسالک، جلد اول، ص: 3] پر حضرت مولانا زکریا کاندھلوی حنفی لکھتے ہیں:
«لاشك في أن تحدیدالتراویح في عشرین رکعة لم یثبت مرفوعاً عن النبي صلی اللہ علیه وسلم بطریق صحیح علی أصول المحدثین وماورد فیه من روایة ابن عباس فمتکلم فیها علی أصولهم انتهی۔»
یعنی ”اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تراویح کی بیس رکعتوں کی تحدید و تعیین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اصول محدثین کے طریق پر ثابت نہیں ہے۔ اور جو روایت ابن عباس ؓ سے بیس رکعات کے متعلق مروی ہے وہ باصول محدثین مجروح اور ضعیف ہے۔“
یہ تفصیل اس لیے دی گئی تاکہ علمائے احناف کے دعویٰ بیس رکعات تراویح کی سنّیت کی حقیقت خود علمائے محققین احناف ہی کے قلم سے ظاہر ہو جائے۔
باقی تفصیل مزید کے لیے ہمارے استاذ العلماء حضرت مولانا نذیر احمد صاحب رحمانی ؒ کی کتاب مستطاب [انوار المصابیح] کا مطالعہ کیا جائے جو اس موضوع کے مالہ وما علیہ پر اس قدر جامع و مدلل کتاب ہے کہ اب اس کی نظیر ممکن نہیں۔
«جزى اللہ عنا خیر الجزاء وغفر اللہ له آمین۔»

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2013