🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے ثابت ہوا کہ معتکف ضروری کام کے لیے مقام اعتکاف سے باہر نکل سکتا...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ معتکف ضروری کام کے لیے مقام اعتکاف سے باہر نکل سکتا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت صفیہ ؓ کے ساتھ اس لیے نکلے کہ وہ اکیلی رہ گئی تھیں۔
کہتے ہیں کہ ان کا مکان بھی مسجد سے دور تھا، بعض روایتوں میں ان دیکھنے والوں کے متعلق ذکر ہے کہ انہوں نے آگے بڑھ جانا چاہا تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حقیقت حال سے آگاہ فرمانے کے لیے ان کو بلایا۔
معلوم ہوا کہ کسی ممکن شک کو دور کر دینا بہرحال اچھا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2035