🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری ؒ نے بذیل مسائل تروایح، و لیلۃ القدر اور اعتکاف یہاں کل انتالیس حدیثوں کو...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ نے بذیل مسائل تروایح، و لیلۃ القدر اور اعتکاف یہاں کل انتالیس حدیثوں کو نقل فرمایا۔
جن میں مرفوع، معلق، مکرر جملہ احادیث شامل ہیں۔
کچھ صحابہ کرام اور تابعین عظام کے آثار بھی آپ نے ذکر فرمائے، چونکہ ایمان اور ارکان خمسہ کے بعد اولین چیز جو ہر مسلمان کے لیے بے حد ضروری ہے وہ طلب رزق حلال ہے۔
جس کا بہترین ذریعہ تجارت ہے، اس لیے اب امام بخاری ؒ نے کتاب البیوع کو شروع فرمایا، رزق کی تلاش کے لیے تجارت کو اولین ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔
تجارت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
قرآن مجید میں بھی لفظ تجارت مختلف مقاصد کے لیے بولا گیا ہے جو تاجر امانت و دیانت کے ساتھ تجارت کرتے ہیں ان کے لیے بہت کچھ بشارتیں وارد ہوئی ہیں جن میں کچھ یہاں بھی ملاحظہ میں آئیں گی۔
إن شاءاللہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2046