مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ کھجور آپ ﷺ کو اپنے بچھونے پر ملی تھی جیسے اس کے بعد کی روایت میں...
حدیث حاشیہ:
یہ کھجور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے بچھونے پر ملی تھی جیسے اس کے بعد کی روایت میں اس کی تصریح ہے۔
شاید آپ صدقہ کی کھجور بانٹ کر آئے ہوں اور کوئی ان ہی میں سے آپ کے کپڑوں میں لگ گئی ہو اور بچھونے پر گرپڑی ہو یہ شبہ آپ کو معلوم ہوا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے محض اس شبہ کی بنا پر اس کے کھانے سے پرہیز کیا، معلوم ہوا کہ مشتبہ چیز کے کھانے سے پرہیز کرنا کمال تقویٰ اور ورع ہے۔
اس مقصد کے پیش نظر اپنے منعقدہ باب کے تحت حضرت امام ؒ یہ حدیث لائے ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2055