مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ تھا کہ اس زمانہ میں مدینہ میں غلہ کا قحط تھا۔ لوگ بہت بھوکے اور...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ تھا کہ اس زمانہ میں مدینہ میں غلہ کا قحط تھا۔
لوگ بہت بھوکے اور پریشان تھے۔
شام سے جو غلہ کا قافلہ آیا تو لوگ بے اختیار ہو کر اس کو دیکھنے چل دیئے، صرف بارہ صحابہ یعنی عشرہ مبشرہ اور بلال اور ابن مسعود ؓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہرے رہے۔
صحابہ کرام ؓ کچھ معصوم نہ تھے بشر تھے۔
ان سے یہ خطا ہو گئی جس پر اللہ تعالیٰ نے ان کو عتاب فرمایا۔
شاید اس وقت تک ان کو یہ معلوم نہ رہاہوگا کہ خطبہ میں سے اٹھ کر جانا منع ہے۔
امام بخاری ؒ اس باب کو اس لیے یہاں لائے کہ بیع اور شراء، تجارت اور سوداگری گو عمدہ اور مباح چیز یں ہیں مگر جب عبادت میں ان کی وجہ سے خلل ہو تو ان کو چھوڑ دینا چاہئے۔
یہ مقصد بھی ہے کہ جس تجارت سے یادالٰہی میں فرق آئے مسلمان کے لیے وہ تجارت بھی مناسب نہیں ہے کیوں کہ مسلمان کی زندگی کا اصل مقصد یاد الٰہی ہے۔
اس کے علاوہ جملہ مشغولیات عارضی ہیں۔
جن کا محض بقائے حیات کے لیے انجام دینا ضروری ہے ورنہ مقصد وحید صرف یاد الٰہی ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2058