الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
721۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ خلافیات بیہقی میں ہے : «فما زالت تلك صلوته...
721۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔ خلافیات بیہقی میں ہے: «فما زالت تلك صلوته حتي لقي الله» ”آخر وقت تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی نماز رہی۔“
امام ابن المدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ «زهري عن سالم عن ابيه» کی سند سے یہ حدیث میرے نزدیک مخلوق پر حجت اور دلیل ہے۔ جو بھی اسے سنے لازم ہے کہ اس پر عمل کرے کیونکہ اس کی سند میں کوئی نقص و عیب نہیں ہے۔ [التلخيص الحبير: 1؍218]
➋ اس حدیث میں تکبیر تحریمہ، رکوع کو جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھنے کے بعد تین مواقع پر رفع الیدین مذکورہ ہے۔ چوتھا موقع دوسری رکعت سے اٹھنے کے بعد کا بھی ہے۔ دیکھیے: [صحيح بخاري، حديث: 739]
➌ اس حدیث میں تصریح ہے کہ سجدوں میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔ صحیح بخاری کے الفاظ ہیں: «ولا يفعل ذلك فى السجود» ”اور آپ سجدوں میں یہ نہ کیا کرتے تھے۔“
➍ اختلاف الفاظ «بعد ما يرفع رأسه من الركوع» اور «واذا رفع راسه» دونوں کا حاصل قریب قریب ہے یعنی رکوع سے سر اٹھا لینے کے بعد ہاتھ اٹھاتے تھے یا رکوع سے اٹھتے ہوئے ساتھ ہی اپنے ہاتھ بھی اٹھا لیتے تھے۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 721