🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
723۔ اردو حاشیہ : اس حدیث میں «واذا رفع رأسه من السجود ايضا رفع يديه» ”یعنی سجدوں میں رفع...
723۔ اردو حاشیہ:
اس حدیث میں «واذا رفع رأسه من السجود ايضا رفع يديه» ”یعنی سجدوں میں رفع یدین۔“ کے الفاظ شاذ ہیں۔ جیسے کہ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے خود فرمایا ہے۔ نیز صحیح مسلم: حدیث: 390، سنن کبریٰ بیہقی: 672، معرفۃ السنن والآثار: 1؍ 543 اور مسند احمد: 4؍ 316 میں بھی یہ روایت آئی ہے۔ ان میں بھی یہ الفاظ نہیں ہیں۔ صحیح ابن حبان: 5؍ 173 (حدیث: 1862) میں بھی بطریق عبدالوارث بن سعد عن محمد بن جحاوہ روایت بیان بیان ہوئی ہے اس میں بھی سجدوں کے درمیان رفع الیدین کا ذکر نہیں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 723