🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابن عباس ؓ کا قول اوپر گزرا کہ بستی والے باہر والا کا دلال نہ بنے۔ یعنی...
حدیث حاشیہ:
ابن عباس ؓ کا قول اوپر گزرا کہ بستی والے باہر والا کا دلال نہ بنے۔
یعنی اجرت لے کر اس کا مال نہ بکوائے اور باب کا بھی یہی مطلب ہے۔
امام شوکانی ؒ فرماتے ہیں و اعلم أنه کما لا یجوز أن لا یبیع الحاضر للبادي کذلك لا یجوز أن یشتري له الخ۔
یعنی جیسے کہ شہری کے لیے دیہاتی کا مال بیچنا منع ہے اسی طرح یہ بھی منع ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے کوئی مال اس کی اطلاع اور پسند کے بغیر خریدے۔
یہ جملہ احکامات درحقیقت اس لیے ہیں کہ کوئی شہری کسی بھی صورت میں کسی دیہاتی سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2159